جندال پاکستان کیا کرنے آیا؟ بھارتی میڈیا نے خوفناک انکشاف کردیا!

Image result for ‫جندال‬‎

نئی دہلی -پاکستان میں سجن جندال کی وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات پر کافی ہنگامہ برپا ہے،بھارت میں بھی اس پر تبصرے کیے جا رہے ہیں،بھارتی تجزیہ کار جیوتی ملہوترا کے مطابق یہ ملاقات پاکستان میں سارک کانفرنس میں شرکت کیلئے سفارتکار ی کا حصہ تھی،بھارتی وزیر اعظم کل بھوشن یادیو کے مسئلے پر باعزت راستہ چاہتے ہیں جو آگے بڑھنے کی بنیاد بھی فراہم کرے۔

پاکستان رواں سال کے آخر میں سارک سربراہ کانفرنس کا انعقاد کریگا،گزشتہ سال بھارت اور دوسرے سارک ملکوں کی جانب سے شرکت سے انکار پر سارک کانفرنس ملتوی کر دی گئی تھی لیکن اس بارایسا مشکل دکھائی دیتا ہے کہ سری لنکا،بنگلہ دیش اور بھوٹان سارک کانفرنس کے بائیکاٹ کی بھارتی درخواست مان لیں،اگریہ ممالک بھارت کی درخواست مسترد کر دیتے ہیں تب بھارت خطے میں اکیلا رہ جائے گا،بھارت کی شدید خواہش ہے کہ جنوبی ایشیا میں اپنی اہمیت برقرار رکھے کیونکہ بھارت جانتا ہے کہ جنوبی ایشیا کے کئی ممالک چین کو بھارت کے متبادل کے طور پر دیکھنے لگے ہیں۔

پاکستان،سری لنکا اور نیپال کے چین کی جانب سے مئی کے وسط میں منعقد کئے جانیوالے گلوبل اکانومی اجلاس،جسے ون بیلٹ ون روڈ کا نام دیا گیا ہے،میں شرکت کے اوقات طے ہیں،کیا بھارت اور مودی اتنی جلدی جنوبی ایشیا کھونے جا رہے ہیں ؟غالباَ کل بھوشن کا معاملہ وہ کنجی ہے جس کے ذریعے اس پیچیدہ مخمصے سے نکلا جا سکتا ہے،المیہ یہ ہے کہ کشمیر کی طرح اس سب سے بچا جا سکتا تھا،اگر دہلی میں بیٹھی قیادت صرف یہ جانتی کہ کیا دیکھنا ہے،بد قسمتی سے اب اس اونچے مقام پر پہنچنے کیلئے جوقیمت ادا کرنا ہو گی وہ کافی زیادہ ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *