پرویز رشید کو کونسا بڑا عہدہ دیا جارہا ہے؟ اہم ترین انکشاف ہوگیا!

Image result for ‫پرویز رشید‬‎

لاہور -پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین شہریار خان کی ریٹائرمنٹ کا وقت قریب آتے ہی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ حاصل کرنے کیلئے طاقتور اور بااثر شخصیات نے لابنگ شروع کر دی ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی اس عہدے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔

نجی خبر رساں ادارے ’وقت نیوز‘ کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور کرکٹ بورڈ کی سب سے مضبوط ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اس حوالے سے اکلوتے مضبوط امیدوار ہیں اور بعض حلقوں کے مطابق وہ اس دوڑ میں سب کو پیچھے بھی چھوڑ سکتے ہیں تاہم اس کا انحصار ملک کی سیاسی صورتحال اور وزیراعظم کی ترجیحات پر ہو گا جبکہ پرویز رشید ان کیلئے اصل خطرہ ہیں کیونکہ وزیراعظم نواز شریف انہیں کسی اچھی اور مناسب جگہ تعینات کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ پرویز رشید سے اکتوبر 2016ءمیں ڈان لیکس تنازعہ کی وجہ سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا اور اب پیٹرن انچیف یعنی وزیراعظم نواز شریف شہریار خان کے کرکٹ بورڈ سے الگ ہونے کے بعد اپنے بااعتماد ساتھی پرویز رشید کو اس عہدے پر دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی پرویزرشید کیلئے لابنگ بھی کر رہے ہیں جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس دوڑ میں ایک اور اہم نام وزیراعظم کے قریبی ساتھی طلعت محمود کا بھی ہے جو اس وقت زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں اور کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کی خواہش بھی رکھتے ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ طلعت محمود کو اپریل 2014ءمیں زرعی ترقیاتی بینک کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔ ذرائع کےمطابق ملک کی تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کیلئے فیورٹس کی ترتیب کے ساتھساتھ پیٹرن کی ترجیحات بھی بدلیں گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *