کاجل بہت بڑی مشکل میں پھنس گئی ، وضاحت کی ویڈیو بھی آ گئی !

images

ممبئی ۔ بھارتی انتہاء پسندوں نے مسلمانوں تک کیا خود ہندوؤں کا جینا بھی مشکل بنا دیا ہے۔ حد تو یہ ہے کہ خود ہندو اب اپنی مرضی کا کھانا بھی نہیں کھا سکتے۔ کچھ ایسا ہی معروف اداکارہ کاجول کے ساتھ ہوا جو انتہاء پسندوں کے خوف سے اپنے کھانے میں گائے کے گوشت کو بھینس کا گوشت قرار دینے پر مجبور ہو گئیں۔ گائے کا گوشت کھانے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے کے بعد فوراً ہی ہٹا دی اور اسے گوشت بھینس کا گوشت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے ایک دوست کی تیار کردہ ڈش کے حوالے سے ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ گائے کے گوشت سے تیار کی گئی ڈش کھانے لگی ہیں لیکن پھر گئو رکھشوں کے خوف سے کاجول کو فوری وضاحت کرنا پڑی کہ یہ ڈش بھینس کے گوشت سے تیار کی گئی تھی۔ کاجول نے ٹویٹر پر پیغام دیا کہ وہ کسی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتیں، جس کے بعد انسٹاگرام اور فیس بک سے ویڈیو ڈیلیٹ کر دی گئی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *