شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ براہ راست گپ شپ کا سلسلہ شروع کر دیا ؟

111

لاہور ۔ اسٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ براہ راست گپ شپ کی اور ان کے سوالات کے جواب دیئے۔

شاہد آفریدی نے گزشتہ شب مداحوں کے ساتھ ایک ”چیٹ سیشن“ رکھا جس میں مداحوں نے اسٹار کرکٹر سے ان کی ذاتی زندگی، کیریئر اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا جس پر انہوں نے دلچسپ انداز میں جوابات دیئے۔ ان کا لائیو وڈیو سیشن 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جب کہ ہزاروں سوالات کیے گئے جن میں سے انہوں نے منتخب سوالات کے جواب دیئے۔

اسٹار آل راؤنڈر نے ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کرکٹر نہیں ہوتا تو پاک فوج میں ہوتا کیوں کہ پاکستان آرمی پر بہت فخر ہے مجھے اور یہ آرمی ہی ہے جس نے ملک کو سنبھالا ہوا ہے۔

الوداعی میچ کے حوالے سے سوال پر آفریدی نے کہا کہ ”اب بہت دیر ہو چکی ہے۔“ انہوں نے 2010 میں بال چبانے کے واقعے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاش ایسا نہ ہوا ہوتا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2009 میں فتح کو کیریئر کا سب سے اہم لمحہ قرار دے دیا۔ انہوں نے ایک سوال پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی شاندار کارکردگی اور جارحانہ انداز کی تعریف کی جب کہ ایک بھارتی مداح نے ان سے سوال کیا کہ آپ بھارت کب آئیں گے جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ اپنی حکومت سے بات کریں کہ تعلقات تو ٹھیک کریں پاکستان تو ہمیشہ بھارت کو خوش آمدید کہتا ہے جب کہ بھارت بھی ایک قدم آگے بڑھائے جس سے تعلقات بہتر ہوجائیں گے اور دونوں ملکوں کے دروازے کھل جائیں پھر آنا جانا آسان ہو جائےگا۔

سیاست میں آنے کے مشورے پر انہوں نے کہا کہ میرا مزاج سیاست سے میل نہیں کھاتا اور کوئی بھی پارٹی فوری طور پر مجھے نکال باہر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سارے سیاستدان میرے اچھے دوست ہیں، سب کو انفرادی اختلافات کو بھلا کر پاکستان کی بہتری کیلیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ پسندیدہ گانے کے سوال پر بوم بوم آفریدی نے کہا کہ جب شوق تھا تو اس وقت گانا ’ہر کسی کو نہیں ملتا، یہاں پیار زندگی میں‘ سب سے زیادہ پسند تھا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *