آئی ایس آئی چیف کی این ڈی ایس سربراہ سے اہم ترین ملاقات!

Image result for ‫پاکستان افغانستان‬‎

آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کابل میں افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کے سربراہ معصوم استنکزئی سے ملاقات کی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق آئی ایس آئی سربراہ اور سربراہ این ڈی ایس کے درمیان دو طرفہ سلامتی کے امور اور انسداد دہشت گردی میں تعاون پر بات ہوئی، ملاقات کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ۔

لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان سیکورٹی امور پر تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت متوقع ہے۔ آئی ایس آئی چیف گزشتہ روز کابل پہنچے تھے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *