اسرائیل کی مشکلات بڑھ گئیں، اقوام متحدہ سے بڑا اعلان آگیا!

Unesco Nay Bait Ul Muqaddas Par Israeli Iqtedar Ko Qabzah Qarar Day Diya

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے بیت المقدس شہر پر اسرائیلی اقتدار کو قبضہ قرار دے دیا، قرارداد کے حق میں 22 جبکہ مخالفت میں 10 ووٹ آئے، اسرائیل نے یونیسکو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قرار داد کو شرمناک قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس، تعلیم اور ثقافت یونیکسو نے مقبوضہ بیت المقدس کےبارے میں اسرائیل کی غاصبانہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے اس کے خلاف ایک قرارداد منظور کی تھی۔ قرارداد میں زور دیا گیا تھا کہ اسرائیل بیت المقدس شہر پر مکمل اختیار نہیں رکھتا کیونکہ یہ ایک "مقبوضہ شہر" ہے اور اس سلسلے میں اسرائیلی حکومت کے تمام اقدامات کو غیر موثر قرار دیا جائے۔

22 رکن ممالک نے اس قرارداد کے حق میں رائے دی، 10 نے مخالفت کی اور 26 رکن رائے شماری سے غیر حاضر تھے۔ دوسری جانب یونیسکو میں اسرائیلی مندوب نے اس قرارداد پر یونیسکو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اسرائیلی وزیر اعظم نے قرارداد کو حقائق کے برخلاف اور شرمناک قرار دیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *