عمران خان آف شور کمپنی کیس، سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنادیا!

Image result for ‫سپریم کورٹ عمران خان‬‎

اسلام آباد -چیف جسٹس پاکستان کا عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف آف شور کمپنیوں سے متعلق درخواست کی سماعت سے قبل حنیف عباسی اور دانیال عزیز کے میڈیا سے گفتگو کرنے پر اظہار برہمی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین اور جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیوں سے متعلق درخواست کی سماعت سے قبل ن لیگ کے دانیال عزیز اور حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کی جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے اظہار برہمی کرتے ہوئے حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ سے مکالمہ کیا کہ کیس سے متعلق گراﺅنڈ رولز طے کرلیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جن شخصیت کا کیس سے تعلق نہیں ہے وہ گفتگو کررہے ہیں،سماعت سے پہلے لوگ میڈیا پر بات چیت کرنا شروع ہوجاتے ہیں،تبصرہ ضروری ہوتو وکیل کریں،اصول وضع کرنا ہوگا کہ باہر جاکر فریقین کیس پر گفتگو نہ کریں،یہ کوئی طریقہ نہیں کہ مقدمے سے پہلے باہر تبصرے ہورہے ہیں۔چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیئے کہ اصول وضع ہوگیا اب باہر جاکر کوئی بھی تبصرہ نہیں کرے گا،وکیل چاہیں تو گفتگو کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ حنیف عباسی نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف آف شور کمپنیاں بنانے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *