عابد شیر علی کا پیپلز پارٹی کی حکومت پر طنز !

1

ملتان۔ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی ملتان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بنایا،انہوں نے کہا 2013 میں 18 سے20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی،2018 میں لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم ہوجائے گی،پیپلز پارٹی کی حکومت پر طنز کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا پکھیاں لے کر لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے کیا اپنے دور میں ایک میگا واٹ بھی نظام میں شامل کیا۔

عابد شیر علی کا کہنا ہے جلسوں میں کاغذ لہرانے والوں نے کوئی ثبوت نہیں دیا، عمران خان نے اپنی آف شور کمپنیوں کا ریکارڈ نہیں دیا،پاناما کیس سے نوازشریف اور ان کے بچے سرخرو ہوں گے،مریم نواز نے صحت اور تعلیم کے شعبے میں اہم کردار ادا کیا،ہم نے کسی جج کے خلاف بات نہیں کی،اعتزاز احسن نے ججوں پر تنقید کی،ہم نے تین نسلوں کے ساتھ بزرگوں کی قبروں کا حساب بھی دے دیا ہے:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *