آئین کے تحت اختیارات وفاق اور صوبوں میں مساوی تقسیم کئے جائیں ، چئیرمین سینیٹ

11

اسلام آباد ۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم موجود ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ، ایک مضبوط وفاق آج بھی صوبوں پر حاوی ہے جس کو گیس اور بجلی کا کنٹرول حاصل ہے ۔ بے نظیر ویمن یونیورسٹی پشاور میں پاکستان میں وفاقیت کے عنوان سے منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج بھی ایک مضبوط وفاق صوبوں پر حاوی ہے ، اٹھارہویں ترمیم کے تحت اختیارات صوبوں کو منتقل کئے گئے لیکن آج بھی وہ نظام موجود ہے جس میں سو فیصد اختیار وفاق کے پاس ہے ، آئین کے مطابق پچاس فیصد وسائل اور اختیارات صوبوں اور پچاس فیصد وفاق کے پاس ہونے چاہئیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ضیاء الحق نے طلباء تنظیموں پر پابندی لگائی ، ریاستی فیصلے کے تحت سوچ ، علم ، لٹریچر اور شعر و شاعری کو ختم کر دیا گیا ، آج ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے جس سے شدت پسندی جنم لے رہی ہے ۔ ڈکٹیٹر کی پالیسیوں کی وجہ سے ہی مشال قتل جیسے واقعات رونما ہوئے ، اکیڈیمک آزادی پر یقین رکھنے والوں کا حشر مشال خان جیسا ہوتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں ہوتا مسائل کیسے حل ہوں گے ، چوتھا بجٹ این ایف سی کے بغیر پاس کیا گیا :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *