پیپلز پارٹی کل ناصر باغ میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف میدان لگائے گی !

12

لاہور۔ پیپلز پارٹی کل ناصر باغ میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف میدان لگائے گی ، اسی حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کون سا شیر اور کہاں کا شیر جب بھی میدان لگا آپ اور آپ کے کاغذی شیر میدان میں کھڑے نہیں ہو سکے ، ڈان لیکس اور پاناما لیکس نے میاں صاحب کی لکیریں اور چیخیں نکلوا دی ہیں ۔ لوڈ شیڈنگ کے خلاف پیپلزپارٹی کی احتجاج کی کال پر ناصر باغ میں میدان لگے گا ،

پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے ناصر باغ کا دورہ کیا اور حکمرانوں کو کھری کھری سنا دیں ۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پٹواریوں کی جلسیاں اور سیاسی جماعتوں کے اجتماع میں کیا فرق ہوتا ہے ناصر باغ میں پتہ چل جائے گا ، قمر زمان کائرہ نے خود کو شیر اور دوسروں کو گیدڑ کہنے پر وزیر اعظم کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ کون سا اور کیسا شیر ، میاں صاحب آپ نے جن پر تکیہ کیا وہ کاغذی شیر ثابت ہوئے ،

جب بھی میدان لگا اور آپ کے کاغذی شیر کھڑے نہ ہو سکے ۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شوباز شریف مینار پاکستان بیٹھ کر شوبازیاں کریں تو ٹھیک مگر ہمیں کیمپ کی بھی اجازت نہیں دی گئی ۔ انتظامیہ نے جہاں قافلوں کو روکا وہیں احتجاج اور وہیں جلسہ ہو گا ۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پاناما اور ڈان لیکس نے حکمرانوں کی چیخیں نکلوا دی ہیں ۔ پریس کانفرنس میں مرکزی ترجمان چودھری منظور نے بتایا کہ ناصر باغ کے احتجاج کے بعد بلاول بھٹو حکومت مخالف احتجاج کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے :۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *