پریانکا کو یہ لباس پہننے کی بھاری قیمت چکانی پڑی !

13

نیویارک ۔ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا آج کل ہالی ووڈ میں خاصی مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے میٹ گالا کی تقریب میں شرکت کی لیکن ان کا وہاں پہنا جانیوالا لباس مذاق کا نشانہ بن گیا۔

انہوں نے امریکی فیشن ڈیزائنر رالف لورین کا ڈیزائن کردہ خاکی رنگ کا لباس زیب تن کیا،تاہم ان کا یہ لباس بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے ٹوئٹر پر اس کا مذاق اڑانا شروع کردیا۔زیادہ تر بھارتیوں نے اسے طنزیہ طور پر مودی سرکار کی سوچ بھارت ابھیان نامی صفائی مہم کا حصہ قرار دے ڈالا جسکے تحت پورے بھارت کی سڑکوں اور گلیوں کی صفائی کی جارہی ہے۔

ایک خاتون صارف نے انکے لباس کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا،"ہمارا ڈوپٹہ ذرا سا زمین کو چھوتا ہے تو مائیں چیخ اٹھتی ہیں کہ یہ زمین پر لگ رہا ہے "،ایک شخص نے کہا پریانکا ممبئی پولیس کی سب سے زیادہ فیشن ایبل لیڈی کانسٹیبل ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *