ایسی کیا بات ہوئی کہ اداکارہ نور نے مقامی ہوٹل میں ہنگامہ کھڑا کر دیا !

18

لاہور۔ اداکارہ نور کا ایک مرتبہ پھر اپنے شوہر ولی حامد سے جھگڑا ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جھگڑے کا یہ واقعہ ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران ہوا۔ اس تقریب میں اداکارہ نور سٹیج پر موجود تھیں کہ اچانک ولی حامد بھی وہاں پہنچ گئے۔ اس موقع پر ولی حامد کو دیکھتے ہی نور غصے میں آ گئیں اور جھگڑنا شروع کر دیا۔ ہوٹل انتظامیہ نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی لیکن تلخ کلامی اتنی بڑھی کہ اداکارہ نور تقریب چھوڑ کر باہر چلی گئیں۔ جس پر انتظامیہ نے ولی حامد کو تقریب سے جانے کا کہنا اور اداکارہ نور کی منت سماجت کر کے انھیں واپس بلایا۔

خیال رہے کہ اداکارہ نور نے اپنے شوہر گلوکار ولی حامد سے خلع لینے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ اداکارہ نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ان کے شوہر کی جانب سے شادی کے ایک ماہ بعد ہی تلخ رویہ اختیار کیا گیا اور انھیں ہراساں بھی کیا جاتا رہا جس کی وجہ سے طلاق تک نوبت آئی۔

اداکارہ نور اس سے قبل اپنے 3 سابقہ شوہروں سے خلع لے چکی ہیں۔ نور نے پہلی شادی 2008ء میں دبئی کے ہندو تاجر وکرم سے کی جو 2010ء میں ختم ہو گئی۔ اداکارہ نور نے اسی سال فلم ڈائریکٹر فاروق مینگل سے دوسری شادی کی جو صرف 4 ماہ چل سکی اور راہیں جدا ہو گئیں۔ نور نے تیسری شادی عون چودھری سے کی لیکن یہ شادی بھی طلاق پر ہی ختم ہوئی۔ 3 شادیوں کی ناکامی کے بعد نور نے 2015ء میں ولی حامد سے چوتھی شادی کی۔ اب دو سال بعد نا جانے کیا ہوا کہ انہوں نے خلع کیلئے لاہور کی مقامی عدالت سے رجوع کر لیا ہے:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *