چیئرمین ایس ای سی پی کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل آ گیا !

21

اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ سے پانامہ کیس جے آئی ٹی کیلئے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے نام مسترد ہونے پر چیئرمین ظفر حجازی نے ردعمل میں میڈیا کے سامنے نامزد افسروں کی خوبیاں گنوائیں۔ چیئرمین ایس ای سی پی نے جمعہ کو خود سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا تو نہیں بتایا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ جی آئی ٹی کیلئے مشاورت سے منی لانڈرنگ اور متعلقہ قانون کے ماہر افسران نامزد کئے، اب ڈیڑھ سو سے پونے دو سو افسران کی پوری لسٹ عدالت بھیج دیں گے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *