وٹس ایپ پوری دنیا میں بندہوگئی

WhatsApp

لندن: مواصلاتی رابطے کی مقبول ترین موبائل ایپ وٹس ایپ اچانک بند ہوگئی ہے- اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات 9 بجے سے وٹس ایپ کی سروس میں تعطل آنا شروع ہوا جس کے نتیجے میں انگلینڈ، امریکہ، برازیل اور دنیا کے متعدد ممالک میں اچانک یہ سروس بند ہوگئی- پاکستان میں بھی اس وقت وٹس ایپ سروس بند ہے - وٹس ایپ کے کروڑوں یوزر پریشان ہیں کہ یہ اچانک کیا ہوا ہے -یاد رہے کہ تین روز قبل ہی سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے 19 ارب روپے میں خریدا تھا- خبر کے مطابق وٹس ایپ کی بندش سے 45 کروڑ یوزر متاثر ہوئے ہیں- وٹس ایپ انتظامیہ نے ٹوئٹر جاری کیا ہے کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایسا ہوا ہے جسے دور کرنے کی کوشش کی جارہی  ہے اور رفتہ رفتہ یہ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے-کمپنی نے اپنے یوزرز سے اس تکلیف پر معافی بھی مانگی ہے-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *