تربوز میٹھا ہے یا نہیں، آسانی سے پتا چلائیں

tarbooz

گرمیوں کا موسم ہے اور اس موسم میں تربوز کسے اچھا نہیں لگتا، تربوز نہ صرف پیاس مٹاتا ہے بلکہ اس کا شیریں ذائقہ بھی دل کو بہت اچھا لگتاہے- لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہمیں تربوز موقع پر ہی کٹوا کر دیکھنا پڑتا ہے کہ یہ میٹھا ہے بھی یا نہیں، یوں دوکان والے کی چھری سے تربوز کے اندر جراثیم جانے کا بھی خطرہ موجود رہتا ہے تاہم واشنگٹن سے آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ایک نئی کمپنی نے ایک دستی مالیکیولر سکینر متعارف کروایا ہے، جس کا رخ جس چیز کی طرف کیا جائے، یہ اس میں مستعمل اشیائ ، کیلوریز، شوگر اور دیگر اہم معلومات آپ کے سامنے رکھ دیتا ہے۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ بازار جائیے اور تربوز کی بابت اس آلے سے یہ پوچھ لیجیے کہ آیا، اس میں شوگر کی کتنی مقدار موجود ہے اور اگر آپ کو میٹھا تربوز کھانا ہے، تو سب سے زیادہ شوگر والا تربوز خرید لیجیے۔اس چھوٹے سے آلے کے ذریعے ہر کھانے یا پینے والی غذا میں موجود اشیائ کی مکمل فہرست، اس میں موجود توانائی اور شوگر اعداد و شمار کی صورت میں دکھائی دیتی ہے۔ صرف غذا ہی نہیں بلکہ اگر اس آلے کا رخ کسی دوا کی طرف کیا جائے، تو یہ اس دوا کا نام اور اس میں موجود اجزائ کا احوال بھی بیان کر دیتا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق یہ آلہ بتا سکتا ہے کہ سامنے رکھے برگر میں کتنی کیلوریز ہیں۔کنزیومر فزکس یا صارفی طبعیات نامی اس کمپنی کے مطابق ایس سی آئی او نامی یہ آلہ صارف کے موبائل فون سے منسلک ہوتا ہے اور جیب میں رکھے ہوئے اس آلے کے ذریعے کسی شے کی کیمیائی ترکیب موبائل فون کی اسکرین پر نمودار ہو جاتی ہے۔ اس اسرائیلی کمپنی کا کہنا ہے کہ متعدد ایپلیکشنز کے ذریعے اس آلے اور موبائل فون کو آپس میں جوڑا جا سکتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *