تحریک انصاف کی درخواست سماعت کیلئے منظور !

11

اسلام آباد ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ضابطہ اخلاق کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو ضابطہ اخلاق کیس میں مزید کارروائی سے روک دیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت میں ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو معاملے میں مزید کارروائی سے روک دیا ۔ تحریک انصاف کی درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کر لی گئی جبکہ آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل آف پاکستان کوعدالت نے معاونت کے لیے طلب کر لیا گیا ۔ عدالت کا کہنا ہے معاملے میں اہم آئینی سوالات درپیش ہیں ، تحریک انصاف کی جانب سے سینئر اور ممتاز ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے دلائل دیئے ۔ شاہد نسیم گوندل ایڈووکیٹ نے ڈاکٹر بابر اعوان کیساتھ مقدمے میں معاونت فراہم کی۔ درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *