چیف جسٹس نے ایئرپورٹ بدسلوکی واقعہ پر محکمانہ انکوائری کا ریکارڈ طلب کر لیا !

12

اسلام آباد ۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ائیرپورٹ پر مسافر خواتین اہلکاروں کیخلاف ایسی کارروائی نہیں چاہتے جو صرف دکھاوا ہو ، ایسا نہ ہو کل تمام ذمہ داران سروس ٹربیونل سے بحال ہوجائیں ، محکمانہ انکوائری ریکارڈ اور تحقیقات کی پیشرفت رپورٹ پیش کی جائے ۔ اسلام ایئرپورٹ پر خواتین سے بدسلوکی پر سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی ،

محکمانہ انکوائری کا ریکارڈ ، تھانہ ایئرپورٹ میں جاری تحقیقات کی پیشرفت رپورٹ طلب کر لی گئی ۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں کیخلاف ایسی کارروائی نہیں چاہتے جو صرف دکھاوا ہو ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ انکوائری میں ایف آئی اے خاتون اہلکار غزالہ شاہین کو برطرف کردیا گیا جبکہ انسپکٹر ندیم اور نوشیلہ بی بی کے حوالے سے فیصلہ محفوظ ہے ،

خواتین کی ویڈیو بنانے والے اہلکار کیخلاف بھی محکمانہ کارروائی جاری ہے ۔ تشدد کا شکار ہونے والی خواتین باچا خان ایئرپورٹ پشاور سے بیرون ملک جا چکی ہیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایسا نہ ہو کل تمام ذمہ داران سروس ٹربیونل سے بحال ہو جائیں ، مستقبل میں بھی ایسے واقعات کا تدارک کرنا ہے ۔ سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی :۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *