عمران خان کی 3 مزید آف شور کمپنیاں منظرعام پر آ گئیں !

14

اسلام آباد ۔ ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے عمران خان کی مزید3 آف شور کمپنیوں کا انکشاف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مزید تین آف شور کمپنیاں سامنے لانے کا انکشاف کرتے ہوئے دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں ہیں۔حنیف عباسی نے دعویٰ کیا کہ بارکلے ٹرسٹ انٹرنیشنل لمیٹڈ،بارکلے ٹرسٹ چینل اسلام آباد اور جرسی لمیٹڈ بھی عمران خان کی ہیں۔

ہوں نے کہا کہ آف شور کمپنی سب سے پہلی بھی نیازی کی نکلی اور سب سے زیادہ بھی، ہمارے ہوتے ہوئے یہ آف شور کمپنیاں چھپائی نہیں جا سکتیں،خان صاحب آپ کا اصل چہرہ بے نقاب کرتا رہوں گا اور تمہاری جیبوںسے ممنوعہ اشیاءبھی برآمد کراﺅںگا۔واضح رہے کہ حنیف عباسی نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف آف شور کمپنیاں چھپانے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *