فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 3 دہشت گردوں کو پھانسی !

18

راولپنڈی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 3 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ پھانسی پانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں میں حسن ڈار، عمر زادہ اور حضرت علی شامل ہیں جو سیکیورٹی اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *