ڈاکٹرعاصم حسین نے لندن کی ٹکٹ کٹوالی !

19

کراچی ۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد جنید غفار کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے سابق سربراہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے بیرون ملک روانگی کی غرض سے اپنے فضائی سفر کا ٹکٹ جمع کروا دیا ۔ عدالت نے سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی ۔ ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام کے اخراج کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران ڈاکٹرعاصم حسین نے اپنے وکیل کے توسط سے سندھ ہائیکورٹ میں فضائی سفر کی تفصیلات اور ٹکٹ کی نقل جمع کرائیں ۔ ٹکٹ کی کاپی کے مطابق میڈیکل چیک اپ کرانے کی غرض سے ڈاکٹر عاصم حسین کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ 7 مئی کو لندن روانہ ہونا ہے جبکہ 15 دن قیام کے بعد 22 مئی کو وطن واپس پہنچنا ہے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *