گورنر سندھ کا سندھ کی عوام کو مشورہ !

10

کراچی ۔ گورنر سندھ محمد زبیر اپنے ہی صوبے کی حکومت پر برس بڑے ۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیم ، صحت ، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کا بدترین نظام ہے ، سندھ کے عوام آئندہ الیکشن میں اُن کو ووٹ دیں جنہوں نے لاہور بنایا ۔ کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں خطاب کے دوران گورنر سندھ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اپنے ہی صوبے کی حکومت پر تابڑ توڑ حملے کر ڈالے ۔ گونر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ 70 اور 80 کی دہائی میں باہر سے لوگ کراچی آیا کرتے تھے مگر اب حالت یہ ہے کہ پاکستان سے لوگ یہاں آنا پسند نہیں کرتے ، سندھ کے عوام 2018 کے الیکشن میں اُن کو ووٹ دیں جنہوں نے لاہور بنایا ۔ کراچی میں رینجرز کے حوالے سے گونر سندھ کا کہنا تھا کہ جب تک وفاق اور بزنس کمیونٹی چاہے گی رینجرز کراچی میں ہی رہے گی ۔ گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معاشی ترقی کے لیے نجی اور حکومتی اداروں کی مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معیشت میں مزید بہتری آسکے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *