خوبرو پاکستانی متنازعہ اداکارہ کی پرویز مشرف سے خفیہ ملاقات !

21

اسلام آباد ۔ وینا ملک اور اس کے شوہر اسد خٹک کی دبئی میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات ، ملکی مفاد میں اٹھائے جانے والے آپ کے ہر اقدام میں آپ کے ساتھ ہیں ، آل پاکستان مسلم لیگ کی دعوت پر اداکارہ اور اس کے شوہر کا جواب ۔ تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ وینا ملک اور اس کے شوہر اسد خٹک نے دبئی میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کی ہے ۔

ایک ویب سائٹ پر شائع کی جانے والی خبر کے مطابق دونوں میاں بیوی کی یہ ملاقات خفیہ تھی ۔ ملاقات کے دوران سابق صدر نے وینا اور ان کے شوہر اسد خٹک کو اپنی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت دی جس پر وینا ملک اور ان کے شوہر کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد میں اٹھائے گئے آپ کے ہر اقدام میں ہم آپ کے ساتھ ہیں :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *