قرآن پاک کا ہاتھ سے لکھا گیا دنیا کا طویل ترین نسخہ !

21

قاہرہ ۔ مصری خطاط سعد محمد نے تین سال تک مسلسل محنت کے بعد قرآنِ پاک کا 700 میٹر طویل نسخہ مکمل کرلیا ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ دنیا میں قرآنِ پاک کے طویل ترین نسخے کے طور پر تسلیم کیا جائے گا۔

قرآنِ پاک کا یہ نسخہ 700 صفحات پر مشتمل ہے جن میں سے ہر صفحے کی لمبائی ایک میٹر ہے جبکہ تمام صفحات ایک بڑے رول کی شکل میں لپٹے ہوئے ہیں۔

واجبی تعلیم رکھنے والے محمد سعد خطاطی (کیلی گرافی) سمیت اسلامی آرٹ کے مختلف پہلوؤں پر مہارت رکھتے ہیں جبکہ یہ ہنر انہیں اپنے بزرگوں سے ورثے میں ملا ہے۔

وہ قاہرہ کے شمال میں ’بلقینہ‘ نامی قصبے کے رہائشی ہیں اور اپنے بنائے ہوئے اسلامی فن پارے فروخت کرکے گزر بسر کرتے ہیں۔ چند سال پہلے انہیں منفرد انداز سے قرآنِ پاک کی خطاطی کا خیال آیا اور وہ اس کام میں مصروف ہوگئے۔

سعد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کام کےلیے کسی سے کوئی مالی معاونت یا فنڈنگ نہیں لی بلکہ یہ سارا کام انہوں نے اپنے وسائل سے اور ذاتی کوششوں سے پورا کیا ہے۔

انہیں یقین ہے کہ اب تک قرآنِ پاک کا اتنا بڑا نسخہ کسی نے تیار نہیں کیا ہے اور اس حوالے سے وہ گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس اس مقصد کےلیے درخواست دینے کی فیس نہیں۔

انہوں نے صاحبِ حیثیت افراد سے درخواست کی ہے کہ اگر کوئی گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کےلیے ان کی رجسٹریشن فیس ادا کردے تو ان کا یہ کام گوشہ گمنامی سے نکل کر ساری دنیا میں مشہور ہوسکے گا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *