چئیرمین پی سی بی نے مصباح الحق کو عمران خان سے بھی زیادہ بہتر قرار دے دیا !

download

اسلام آباد ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ میں چیئرمین پی سی بی سے تندو تیز سوالات کئے گئے،شہریار خان نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت کو پاکستان سےچھ سیریزکھیلنا تھیں،ان میں سے تین کا وقت گزر چکا ہے جس سے بھاری مالی نقصان ہوا،بھارت نے باقی تین سیریز بھی نہ کھیلیں تو لیگل نوٹس بھیجیں گے اور معاملہ آئی سی سی میں اٹھائیں گے۔

ایم کیو ایم کے رکن ماجد علی نے جب جاوید میانداد کو کرکٹ کی اکیڈمی قرار دیا تو شہریارخان نے کہا کہ بورڈ نے انہیں دورہ بھارت کےدوران آزمایا مگر وہ ناکام کوچ ثابت ہوئے،نئےکوچز اور کھلاڑیوں کو آزمائیں گے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی کارکردگی تسلی بخش ہے،مصباح الحق عمران خان سے بھی زیادہ کامیاب کپتان ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *