انڈیا کا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خطرہ؟

15

نئی دہلی ۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم حصہ لے یا نہیں؟ اس حوالے سے بی سی سی آئی ابھی تک تذبذب کا شکار ہے۔ بی سی سی آئی کے بیشتر حکام ٹورنامنٹ نہ کھیلنے کا ارادہ کر چکے ہیں تو وہیں کرکٹ کمیٹی کے مطابق اس فیصلے سے قومی کرکٹ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ خیال رہے کہ انڈیا واحد ٹیم ہے جس نے ابھی تک چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنی ٹیم سلیکٹ نہیں کی ہے اور 25 اپریل کی ڈیڈ لائن کو بھی عبور کر لیا ہے۔ تاہم بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ تاخیر کی   آپریشنل   وجوہات ہیں۔ ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے انٹڑنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر دباؤ ڈالنے کیلئے سٹار سپورٹس چینل کو استعمال کر رہی ہے جس کے پاس چیمپئنز ٹرافی کی نشریات کے حقوق ہیں۔ سپریم کورٹ کی طرف سے تشکیل کردہ کرکٹ آپریٹر کمیٹی کے سربراہ ونود رائے نے بی سی سی آئی کو ای میل کے ذریعے واضح کر دیا ہے کہ اگر بورڈ اپنی ضد پر اڑا رہا تو وہ سپریم کورٹ سے ہدایت لینے سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انڈین میڈیا کے مطابق اتنے حساس مسئلہ پر بی سی سی آئی حکام نے نہ تو کپتان ویرات کوہلی اور نہ ہی سینئر کھلاڑیوں سے مشورہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر انڈین ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہ کی تو ورلڈ کپ بھی نہیں کھیل پائے گی:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *