پاک فوج کی پاک ایران بارڈر پر بڑی کارروائی میں گرفتاریہ شخص کون ہے؟ حیران کن انکشاف!

ملانثار سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں شدید زخمی بھی ہوا، ذرائع۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز اسکرین گریپ

 کراچی -سیکیورٹی فورسز نے پاک ایران سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے دست راست ملا نثار کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک ایران سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی ملا نثار کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران گولیاں لگنے سے ملا نثار کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم ملا نثار قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری سمیت 50 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا جب کہ وہ لیاری میں گبول پارک اور چیل چوک کا علاقائی کمانڈر تھا جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے رکھی گئی تھی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *