ابھیشیک بچن نے کس نوکری کے لیے اپلائی کردیا؟ پورے بھارت میں حیرانگی!

Image result for ‫ابھیشیک‬‎

جے پور -بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کے نام جونیئر کلرک کی نوکری کے امتحان کے لیے ایڈمٹ کارڈ نکل آیا جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

بھارتی حکومت کے اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی ) کی جانب سے 30 اپریل کو جونیئر کلرک کے لیے تحریری امتحانات کا انعقاد کیا گیا تھا لیکن امتحان سے قبل ہی پرچہ لیک ہوکر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس پر امتحانات منسوخ کردیئے گئے تھے تاہم اب اسی جونیئر کلرک کی پوسٹ کے لیے بالی ووڈ اسٹار ابھیشیک بچن کا ایڈمٹ کارڈ بھی سامنے آیا ہے جس سے وہ اس نوکری کے امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

View image on Twitter

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹاف سلیکشن کمیشن جے پور نے جونیئر کلرک کے امتحانات کے لیے ابھیشیک بچن کی
تصویر والا ایڈمٹ کارڈ جاری کردیا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جب کہ اداکار کے نام اور تصویروالا ایڈمٹ کارڈ سلیکشن بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی موجود ہے جسے بورڈ حکام نے مذاق قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھیشیک کی جانب سے اس پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب ایس ایس سی کی غلطی سے ابھیشیک بچن کے نام اور تصویر سے نکلنے والے اس ایڈمٹ کارڈ کو لے کر اداکار کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور سلیکشن بورڈ کی غلطی کو  بعض افراد نے انتہائی سنجیدگی سے لے لیا ہے جس پر ایک شخص کا کہنا تھا کہ فلموں میں کام نہ ملنے پر ابھیشیک  نےمایوس ہوکر سرکاری نوکری کی تلاش شروع کردی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *