افغان فورسز کی فائرنگ، پاک فوج نے بڑا اعلان کردیا!

افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ کے پیش نظر چمن بارڈر کو بند کر دیا گیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

راولپنڈی -پاک فوج کے ترجمان نے افغان فورسز کی جانب سے مردم شماری میں مصروف عمل ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے اقدام کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کیا کہ افغان فورسز کی جانب سے مردم شماری میں مصروف ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور ایف سی کے 4 اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی ہوئے۔ افغان فورسز کی جانب سے چمن کے علاقوں کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں مردم شماری میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔

View image on Twitter

ترجمان پاک فوج کے مطابق افغان حکام کو مردم شماری سے متعلق آگاہ کیا جا چکا ہے لیکن تفصیلات فراہم کرنے کے
باوجود افغان فورسز کی جانب سے کارروائی افسوسناک ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے جب کہ افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ کے پیش نظر چمن بارڈر کو بند کر دیا گیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *