پرویز مشرف کا پاکستان واپسی کا فیصلہ!

Image result for ‫پرویز مشرف‬‎

اسلام آباد -سابق صدر پرویز مشرف نے وطن واپسی کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔ ذرائع کے مطابق علاج کے باعث بیرون ملک مقیم سابق صدر پرویز مشرف نے وطن واپسی کیلئے خصوصی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وہ پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں۔

پرویز مشرف کی جانب سے وکلاءکی ٹیم کی تیار کردہ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ وطن واپس آکر عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں تاہم وزارت وطن واپسی کے بعد پرویز مشرف کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے۔ یاد رہے دور صدارت ختم ہونے کے بعد بیرون ملک جانے والے پرویز مشرف چند سال بعد واپس پاکستان آئے تھے جہاں انہیں مختلف مقدمات کے حوالے سے عدالتوں کا سامنا تھا تاہم وہ گزشتہ برس علاج کیلئے عدالتی حکم کے بعد دوبارہ بیرون ملک چلے گئےتھے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *