کیا گورنر سندھ استعفیٰ دیں گے ؟

16

کراچی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ گورنر سندھ نے اخلاقیات کو پامال کیا، ہمیں غیرجانبدار گورنر چاہئے، گورنر سیاسی کارکن ہیں استعفیٰ دے کر وزیر بن جائیں ۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ گورنر سندھ زبیر عمر کی تنقید پر برہم ہو گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ گورنر غیرجانبدار ہوتا ہے، ن لیگ کی انتخابی مہم چلانے کے شوقین گورنر اپنا عہدہ چھوڑ کر وزیر بن جائیں۔ خوشید شاہ کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں، ہمیں غیر جانبدار گورنر چاہئے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ گورنر جس سے ملنا چاہتے ہیں ملیں، مخالفین سے بھی ملیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔

خورشید شاہ کا نیوز لیکس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عاصم باجوہ کی ساری بات چیت ٹوئٹس پر چلتی تھی، اس وقت کسی نے کچھ کیوں نہیں کہا؟ ایک وفاقی وزیر نے ٹویٹ کو زہر قاتل کہہ دیا، وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھ کر بھی لوگ ٹویٹس کی سیاست کرتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے وزیر اعظم کی سجن جندال سے ملاقات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے جندال سے خفیہ ملاقات کی، ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *