پی آئی اے کا کراچی تا ممبئی فلائٹس معطل کرنے پر غور !

18

کراچی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) نے کراچی سے بھارتی شہر ممبئی جانے والی پروازوں کو معطل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کرنے لگی تو غیر ملکی ادارے سے گفتگو میں پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اگر ایسا فیصلہ کیا بھی گیا تو وہ صرف معاشی وجوہات کی وجہ سے ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کا لاہور سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی تک پروازوں کا شیڈول جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ اس وقت کراچی سے ممبئی اور لاہور سے نئی دہلی تک ہفتے میں صرف ایک پرواز ہی چلتی ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *