چیف جسٹس نے وڈیرے کی ایس ایچ او سے بدسلوکی کا نوٹس لے لیا !

21

اسلام آباد ۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے سندھ کے وڈیرے کی جانب سے پولیس افسر کی تذلیل اور ناروا سلوک سے متعلق میڈیا رپورٹس پر نوٹس لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواب زاہد تالپور نامی جاگیردار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تھانہ کنری کے ایس ایچ او کی تذلیل کی اور پولیس افسر کو زمین پر بٹھا کر خود اس کی کرسی پر بیٹھا رہا۔ بعد ازاں پولیس نے وڈیرے اور دیگر ملزمان کو گرفتار کیا لیکن سیاسی اثر و رسوخ کے باعث جلد رہا کر دیا۔ چیف جسٹس نے معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے پانچ روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *