گھر بیٹھے فنکشنزکی تیاری کے لیے زبردست پاکستانی ایپ!

کراچی -ویسے تو پاکستان میں ایونٹ مینجمنٹ کے متعدد ادارے آن لائن بکنگ کی سروسز فراہم کر رہے ہیں، تاہم اب پہلی ایونٹ موبائل ایپ بھی متعارف کرادی گئی۔ زینیا نامی ایونٹ ایپلی کیشن جہاں استعمال میں نہایت آسان ہے، وہیں اس ایپ سے منسلک عملہ بکنگ کے بعد گھر آکر صارفین کو مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

اس موبائل ایپلی کیشن کو کراچی کے سافٹ ویئر ادارے ’فور ٹیک ہاؤس‘ نے زینیا ایونٹ اینڈ مینجمنٹ نامی ادارے کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔ زینیا ایپ صارفین کو گھر بیٹھے شادی، سالگرہ، موسیقی، ادبی، پیشہ ورانہ اور دیگر قسم کی تقریبات منعقد کرنے کے لیے بکنگ کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ ایپ پر کسی بھی تقریب کے لیے بکنگ کرانے والے صارف سے زینیا ایونٹ کے عہدیدار فوری طور پر پہلے فون پر رابطہ کرتے ہیں، بعد ازاں ایپ عہدیدار صارف کے گھر جاکر انہیں تقریبات وغیرہ کی فیس اور دیگر تفصیلات فراہم کرتے ہیں۔اسکرین شاٹ

اس ایپ کے ذریعے کسی بھی ایونٹ یا تقریب کی بکنگ کرانا نہایت آسان ہے، صارف کو ایپلی کیشن پر اپنا نام، پتہ، شہر کا نام،جس طرح کی تقریب کرنا چاہتے ہوں اس متعلق معلومات اور موبائل نمبر فراہم کرنا پڑتا ہے، جس کے بعد ایپلی کیشن انتظامیہ خود صارف سے رابطہ کرتی ہے۔ زینیا ایپ فی الحال یہ سہولت کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں فراہم کر رہی ہے، اور جلد ہی ملک کے دیگر شہروں میں بھی یہ سہولت متعارف کرائی جائے گی۔

جس سافٹ ویئر ہاؤس نے یہ ایپ تیار کی ہے، وہ ادارہ پہلے بھی بیوٹی ایپلی کیشنز سمیت متعدد سافٹ اور خصوصی ایپ تیار کرچکا ہے، جب کہ وہ ملٹی نیشنل اداروں کے ساتھ ملر کر ٹیکنالوجی کے حوالے سے کام کر رہا ہے۔ زینیا ایپلی کیشن کو گوگل پلے اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں اس ایپ سے پہلے بھی متعدد ایسی ایپلی کیشنز متعارف کرائی جاچکی ہیں، جو مختلف شعبوں کی واحد ایپلی کیشنز ہیں، ان میں خون کی ضرورت پوری کرنے والی ایپ سمیت گمشدہ بچوں کی بازیابی اور خواتین کے تحفظ کی ایپس شامل ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *