اعزاز چوہدری کی اہم ترین امریکی شخصیت سے اہم ترین ملاقات!

Image result for ‫اعزاز چوہدری‬‎

امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن سے ہی دہشتگردی کیخلاف جنگ کے ثمرات سامنے آئیں گے۔ یہ بات انہوں نے امریکی قومی سلامتی مشیر لیفٹیننٹ جنرل میک ماسٹر کے ساتھ ملاقات اور افغانستان میں قیام امن اور سرحدی استحکام کے امور پر گفتگو کے دوران کہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی میدان میں ترقی کررہا ہے اور اقتصادی ترقی سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔ ملاقات کے دوران امریکی قومی سلامتی مشیر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کیا اور خطے میں استحکام اور خوشحالی کیلئے تعاون جاری رکھنے پر زور دیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *