سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے وفاقی وزیر جاں بحق!

صومالین وزیر گاڑی میں جارہے تھے کہ راستے میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد سمجھ کر فائرنگ کردی، حکام ۔فوٹو : فائل

موغا ديشو -صومالیہ کے وزیر برائے عوامی امور کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد سمجھ کر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔Image result for somalia minister killed

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالین وزیر برائے عوامی امور عباس عبداللہ شیخ کو دہشت گرد سمجھ کر صومالی سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، حکام کے مطابق صومالین وزیر گاڑی میں جارہے تھے کہ راستے میں سیکیورٹی فورسز نے دوران گشت انہیں دہشت گرد سمجھ کر ایک گلی میں ان کا راستہ روکا اور پھر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وزیرموقع پر ہی ہلاک ہوگئے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *