آج پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم نوازشریف

Image result for ‫نواز شریف‬‎

 اسلام آباد -وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے 20 سال پرانے منصوبوں کو اپنےپاؤں پر لا کھڑا کیا اور دعا ہے کہ اللہ پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کو ہدایت دے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ منصوبے میں میٹرو بس شامل نہیں تھا لیکن عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے میٹرو بس کو اس منصوبے کا حصہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کام تیزی سے جاری ہے اور ایئرپورٹ کی تکمیل تک میٹرو بس منصوبہ بھی مکمل ہو جائے گا جب کہ ہزارہ موٹر وے منصوبہ بھی 14 اگست تک مکمل ہو جائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے 20 سال پرانے منصوبوں کو دوبارہ سے شروع کیا اور انہیں اپنے پاؤں پر لاکھڑا کیا، لواری ٹنل کا منصوبہ کئی دہائیوں سے چل رہا ہے لیکن آج بھی اس پر کام جاری ہے، لواری ٹنل بہت جلد مکمل ہو جائے گی۔ نیلم جہلم منصوبہ بھی اگلے برس فروری میں بجلی کی ترسیل شروع کر دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑکیں بننے سے ہی اسکول، کالجز اور اسپتال بنیں گے اور کاشتکاروں کی زرعی پیداوار کو منڈی تک رسائی حاصل ہو گی اور عوام کا تعلیم وطبی سہولیات کے حصول کے لئے رجحان بڑھے گا۔

وزیراعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے اور دنیا پاکستان کا رخ کر رہی ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں کرپشن کے اتنے بہت بڑے بڑے اسکینڈل ہیں جن کی تحقیقات ہونی چاہئیں لیکن اگر ہم اس میں لگ گئے تو پھر ترقیاتی کام کون کرے گا۔ ایک سوال کے جوابمیں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اللہ پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کو ہدایت دے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *