وزیراعظم اور آرمی چیف میں ڈان لیکس پر کیا بات ہوئی؟ سینئر صحافی نے سب بتا دیا!

Image result for ‫قمر باجوہ نواز شریف‬‎

اسلام آباد -سینئر صحافی اور معروف اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور وزیراعظم کی ملاقات میں نیشنل سیکیورٹی سمیت تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے طے کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، ڈان لیکس کا حتمی نو ٹی فیکیشن جاری ہونے کے بعد وزیراعظم اور آرمی چیف ایک بار پھر ون ٹو ون ملاقات کریں گے۔

Image result for ‫حامد میر‬‎
ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے ملاقات کی اندرونی کہانی بتا تے ہوئے کہا کہ کچھ میڈ یا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف نے دو بڑوں کی ملاقات میں کردار ادا کیا، ایسا کچھ نہیں ہے، یہ ملاقات وزیراعظم کی خواہش پر طے ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کو میڈ یا سے اس لیے خفیہ رکھا گیا تاکہ اس حوالے سے غیر ضروری گفتگو اور قیاس آرائیوں سے بچا جائے۔ انہوں نے بتا یا کہ مجموعی طور پر ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ حامد میر نے کہا کہ ڈان لیکس رپورٹ پر وزیراعظم کی جانب سے ایگزیکٹو آرڈر آنے کے بعد دونوں جانب سے غلط فہمیاں پیدا ہوئیں لیکن وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں دونوں جانب سے وسیع القلبی کا مظاہرہ کیا گیا۔ انہوں نے بتا یا کہ وزیراعظم کے رفقا کچھ عرصے سے مشورہ دے رہے تھے کہ جب تک ڈی جی آئی ایس پی آر ٹوئٹس واپس نہ لیں تب تک ملاقات نہ کریں، دوسری جانب آرمی چیف کے حلقوں کی طرف سے دباﺅ تھا کہ جب تک ڈان لیکس پر فائنل نوٹی فیکیشن جاری نہیں ہوتا، اس وقت تک میٹنگ نہیں ہونی چاہیے۔دونوں سربراہا ن نے اس کے باوجود ملاقات کی اور معاملات کو افہام کو تفہیم سے طے کرنے پر اتفاق کیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *