شاہد آفریدی سندھ حکومت سے مایوس !

download

کراچی ۔ شہر قائد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے عمران بڑے کپتان اور لیڈر ہیں، عمران کی ٹیم میں بڑے بڑے نام شامل تھے، ہر نیا چیئرمین اپنا نیا آئین لیکر آتا ہے، کرکٹ نے رلایا بہت، خوشی کے لمحات کم ہوتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ 1999ء کا ورلڈ کپ یادگار تھا، اگر لاہور میں حالات ٹھیک نہیں تو کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل ہونا چاہئے، ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرا ٹیسٹ ہارنا نہیں چاہئے تھا۔ شاہد آفریدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ ہے، سکول کرکٹ کو پروموٹ کرنا ہو گا۔

بوم بوم نے سندھ حکومت کے انکار پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاش شہید بے نظیر زندہ ہوتیں تو سندھ میں کھیلوں کے یہ حالات نہ ہوتے، سندھ میں سپورٹس کے حالات دیکھ کر افسوس ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت سے کرکٹ اکیڈیمی کے لئے جگہ مانگی تو انہوں نے کہا کہ مدد نہیں کر سکتے۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ اپنے لئے زندگی گزارنا بہت آسان ہے، دوسروں کے کام آ کر خوشی ملتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فاؤنڈیشن بنانے کا مقصد کسی سے مقابلہ کرنا نہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *