2017 کی فلم پالیسی کا جلد اعلان کیا جائے گا ، مریم اورنگزیب

12

کراچی ۔ شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب اور گورنر سندھ زبیر عمر نے کہا کہ ڈھائی سال میں بجلی کے منصوبے لگائے گئے، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے، 2007ء سے 2017ء تک 30 فلمیں بنیں، فلم انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ جلد 2017ء کی فلم پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ندیم، وحید مراد اور ہمایوں سعید میرے فیورٹ ہیں۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ فلم "جوانی پھر نہیں آنی" حال ہی میں دیکھی ہے، آنے والے وقت میں اچھی فلمیں بنیں گی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *