خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، ممنون حسین

13

اسلام آباد ۔ صدر ممنون حسین نے اسلام آباد میں میڈ ان کے پی کے نام سے منعقد کی گئی نمائش میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کے پی سے تعلق رکھنے والی تاجر برادری اور بزنس کمیونٹی کے افراد کے دنیا کو دئیے جانے والے مثبت پیغام کو سراہا۔ صدر مملکت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تاجر برادری آئندہ بھی صوبے میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں اپنی دلچسپی دکھائے گی۔ ممنون حسین کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں امن عامہ میں بہتری کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔ صدر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز ترقیاتی منصوبوں کی کامیاب تکمیل کے لئے حکومت کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں، پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کا خواہش مند ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *