امیر مقام نے عمران خان کو خیبر پختونخوا کے عوام کا مجرم قرار دے دیا !

15

شانگلہ ۔ امیر مقام نے عمران خان کو خیبر پختونخوا کے عوام کا مجرم قرار دے دیا، کہتے ہیں نیازی صاحب کی کوئی کارکردگی نہیں، لوگ پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں۔  وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام جلسہ عام سے خطاب میں پی ٹی آئی پر برس پڑے، کہتے ہیں ن لیگ کے مخلص کارکنوں کے سامنے کوئی سیاسی جماعت کھڑی نہیں ہو سکتی۔ امیر مقام نے مزید کہا کہ عمران خان نے عوام سے کئے وعدے پورے نہیں کئے، پی ٹی آئی کی کوئی پرفارمنس نہیں۔ لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ احتساب کا نعرہ لگانے والوں نے احتساب کمیشن کو تالا لگا دیا:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *