مقبوضہ کشمیرمیں طلبہ و طالبات کی آزادی کے حق میں ریلیاں !

17

پلوامہ/ہندواڑہ ۔ کشمیری طلباء نے تحریک آزادی کا بیڑہ اٹھا لیا۔ سری نگر، پلوامہ اور ہندواڑہ میں طلبہ کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔ قابض فورسز کی جانب سے طلبہ پر وحشیانہ تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں طلبہ زخمی ہو گئے۔ طلباء نے کالج کی عمارت پر پاکستانی پرچم لہرا دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں طلبہ نے تحریک آزادی کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے۔ سری نگر، ہندواڑہ اور پلوامہ میں طلباء و طالبات سڑکوں پر نکل آئے۔ پلوامہ میں طالبات کی ریلی پر پولیس کی جانب سے بدترین شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد طالبات ہسپتال پہنچ گئیں۔ ہندواڑہ میں بھی طلباء اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ نہتے طلباء نے پتھروں سے قابض افواج کا مقابلہ کیا۔ پولیس کے وحشیانہ تشدد سے درجنوں طلباء زخمی ہو گئے۔ کشمیر مونیٹر کے مطابق طلباء نے کالج کے انتظامی بلاک کی عمارت پر پاکستانی پرچم لہرا دیا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *