آرمی چیف کا آواران کا دورہ، سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ !

18

آواران ۔ آرمی چیف کا آواران کا دورہ، سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، حالات میں بہتری پر آرمی، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ترقی کی کوششوں کیلئے تعاون کرتے رہیں گے۔ وہ آواران کے دورے کے موقع پر کی مقامی عمائدین سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ قبائلی عمائدین نے علاقے کی ترقی اور سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے پاک فوج کے ساتھ تعاون کرنے پر مقامی عمائدین کا شکریہ ادا کیا:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *