لڑکی سے بدتمیزی کرنے پر خواتین نے جعلی پیر کی یہ حالت بنا دی !

19

فیروزوالہ ۔ فیروز والہ میں جعلی پیر کو جن نکالنا مہنگا پڑ گیا،خواتین نے جعلی پیر کی پہلے جوتوں اور تھپڑوں سے خوب درگت بنائی ،پھر مرغا بنایا اور منہ کالا کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیروزوالہ کے علاقے چٹھہ کالونی میں جعلی پیر کو نانی یا د آگئی،جعلی پیر نے لڑکی کو جن نکالنے کے بہانے بلایا اور اس سے کہا وہ پتلا بنائے گا اور جن کو بھگا ئے گا لیکن اس نے لڑکی سے بدتمیزی کر دی جس پر خواتین نے پہلے جوتوں اور تھپڑوں سے خوب درگت بنائی پھر مرغا بنایا اور منہ کالا بھی کیا،جعلی پیر معافی مانگتا رہا لیکن خواتین نے ایک نہ سنی،خواتین کا جب جعلی پیر کو مار مار کر دل بھر گیا تو پولیس کے حوالے کر دیا:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *