ایم کیو ایم کے پروگرام پر دھاوا بولنے والی پولیس کا واپسی پر پولیس موبائل نے ساتھ چھوڑ دیا !

21

کراچی ۔ ایم کیو ایم لندن نے بینکویٹ میں پروگرام کا انعقاد کیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تو فوری طور پر پروگرام بند کروانے پہنچ گئی۔ پولیس حکام کے مطابق سیاسی پروگرام کروانے سے قبل کسی قسم کی پیشگی اجازت یا اطلاع نہیں دی گئی تھی جس کے باعث پرواگرام منعقد نہیں ہونے دیا گیا۔ ہال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں سکول کا پروگرام کہہ کر بینکویٹ بک کروایا گیا تھا۔

دوسری جانب پروگرام بند کروانے کے لئے آنے والی پولیس موبائل نے پولیس کے ساتھ واپس جانے سے انکار کر دیا۔ پولیس اہلکاروں نے کبھی بیٹری بدلی تو کبھی سیلف کی مدد سے انجن سٹارٹ کرنے کی کوشش کی۔ جب کچھ نہ بن پڑا تو دوسری پولیس موبائل کے ڈرائیور نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریورس گیئر میں موبائل کو دھکا لگاتے ہوئے تھانے تک پہنچا دیا:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *