کراچی کا امن استحکام پاکستان کے لیے ضروری ہے، آرمی چیف

Image result for ‫قمر باجوہ‬‎

کراچی -آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے اور شہر کی صورتحال معمول پر آنے تک کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹر کراچی پہنچے جہاں کور کمانڈرکراچی شاہد بیگ مرزا اور ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ کو کراچی میں امن وامان کی صورتحال سمیت آپریشن رد الفساد میں پیش رفت اور مردم شماری کے عمل پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے مردم شماری کا ٹاسک پورا کرنے پر پاک فوج اور سندھ رینجرز کے جوانوں کی کی تعریف کی جب کہ باغیوں کو قومی دھارے میں واپس لانے میں فورسز کے کردار کو بھی سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے اور کراچی سمیت پورے سندھ میں امن و امان کی مکمل بحالی تک فورسز کی کوششیں جاری رہیں گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *