میرا اب کیا کرنے جا رہی ہیں جس سے لوگوں کے دلوں کی دھڑکن رک گئی؟

Image result for ‫میرا‬‎

لاہور -اداکارہ میرا جلد ہی باقاعدہ شادی کرنے والی ہے جس کی تیاریاں ان دنوں خاموشی اور رازداری سے جاری ہیں اور اس بارے میں انہوں نے تاحال تمام تفصیلات پوشیدہ رکھی ہوئی ہیں البتہ میرا نے اپنے چند قریبی دوستوں کو شادی بارے بتایا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ میرا نے نہ صرف فائیو سٹار ہوٹل میں بکنگ کرائی ہے بلکہ شادی کارڈ بھی پرنٹ کرانے کیلئے رابطہ کیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ میرا نے عروسی ڈریس کے لیے ایک معروف ڈیزائنر کو آرڈر دے دیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے میرا اپنی شادی دھوم دھام سے کرنے کی خواہش مند ہیں لیکن ابھی تک انہوں نے مہمانوں کی لسٹ فائنل نہیں کی اور نہ ہی اس بات کی ہوا لگنے دی ہے کہ وہ کس سے شادی کر رہی ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ میرا کی فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے بزنس مین عتیق الرحمن اور کیپٹن نوید سے شادی بارے سکینڈل کئی سال پہلے ہی منظر عام پرآچکے ہیں جن کے بارے میں میرا بار بار کہہ چکی ہیں کہ انہوں نے کسی سے شادی نہیں کی۔ اس بارے میں بار بار رابطہ کرنے کے باوجود میرا کا مئوقف معلوم نہیں ہو سکا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *