ریٹںگ میں مسلسل کمی، کپل شرما کا شو میں مشہور فحش اداکارہ کو شامل کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی -کپل شرما اور سنیل گروور کی لڑائی کے بعد سے ان کے شو کے حالات اب تک سنبھل نہیں سکے اور ہر گزرتے دن کیساتھ شو کی ریٹنگ میں بھی کمی آ رہی ہے جبکہ کپل شرما گرتی ریٹنگ کو بچانے کیلئے کئی نئے اداکاروں کو شو میں شامل کر کے بھی اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق راجو شری واستو، روشیلے راﺅ اور دیگر اداکاروں کو شو کا حصہ بنانے کے بعد کپل شرما نے فحش فلموں کی بھارتی اداکارہ مونیکا کاسٹی لینو کو اپنے شو میں شامل کرنے کافیصلہ کر لیا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ”دی کپل شرما شو“ ایک فیملی پروگرام ہے جبکہ مونیکا فحش فلموں کی اداکارہ ہے جو ”کاما سندری“ اور ”مین ناٹ الاﺅڈ“ سمیت متعد دفلموں میں کام کر چکی ہے۔

Image result for monica castelino

دوسری جانب یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ سنیل گروور اور ان کی ٹیم نے کپل شرما کے شو میں واپسی سے صاف انکار کر دیا ہے اور اس وقت براہ راست پروگرام نشر کرنے میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان آسٹریلیا سے واپسی پر جہاز میں سفر کے دوران جھگڑا ہو گیا تھا اور کپل شرما نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر خواتین کی موجودگی میں غلیظ زبان استعمال کی اور جب سنیل گروور نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو انہیں بھی گالیاں دیں اور جوتے کے ساتھ ’حملہ‘ بھی کیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *