امیر کا کتا پلاؤ کھاتا ہے جبکہ غریب کا بچہ گندگی کے ڈھیر پر زندہ ہے، سراج الحق

Image result for ‫سراج الحق‬‎

پشاور -امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک سے اسٹیٹس کو کے خاتمے تک نواز شریف اور زرداری جیسے حکران پیدا ہوتے رہیں گے۔ پشاور میں علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بھارت سرحد پار سے پاکستان پر حملے کر رہا ہے اور ہمارے حکمران نریندر مودی کو خوش کرنے کے لئے بیانات دیئے جا رہے ہیں، پاک افغان سرحد پر بھی صورت حال کشیدہ ہے لیکن اسلام آباد میں بیٹھا حکمران ٹولہ سو رہا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ پاناما لیکس میں قوم کا پیسہ لوٹنے والوں اور ان کے بچوں کا نام آیا، جب تک ملک سے اسٹیٹس کا خاتمہ نہیں ہوتا اس وقت تک نواز شریف اور زرداری جیسے حکمران پیدا ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی عمل داری نہیں، امیروں کے کتے بھی پلاؤ کھاتے ہیں جب کہ غریبوں کے بچے گندگی کے ڈھیر پر زندگی گزارتے ہیں۔ جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے جو اس فرسودہ نظام کے خاتمے تک جاری رہے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *