تیار ہوجائیں! پھلوں کے بادشاہ کے بارے میں بڑی خبر آگئی!

Image result for ‫آم‬‎

ملتان -پاکستان میں پھلوں کا بادشاہ "آم" مارکیٹ میں آنے کو تیار ہے، بیوپاریوں اور آڑھتیوں سمیت برآمد کنند گان نے تیاریاں پکڑ لیں۔ بڑے ڈیلرز نے خریدو فروخت کے لیے منصوبہ بندی کر رکھی ہے،ملتان میں آم جون کے دوسرے ہفتے آنا شروع ہو جائے گا، باغبانوں کو بھی آم کی فروخت کا بڑی شدت سے انتظار ہے۔

تھائی لینڈ، فلپائن، آسٹریلیا ، بھارت سمیت آم پیدا کرنے والے تمام ممالک میں پاکستانی آم کی نمایاں حیثیت اور مانگ ہے، یورپ اور امریکہ سمیت دنیا بھر میں بہت پسند کیا جاتا ہے،سندھ کے علاقے کا سب سے مشہور آم سندھڑی کی آمد چند روز میں شروع ہو جائے گی جبکہ چونسہ اور انور لٹور اس کے بعد آئیں گے ، سندھی آم کی قیمت 250 روپے فی کلو تک ہوتی ہے جبکہ ملتانی آم جب مارکیٹ میں آتا ہے تو اس کی قیمت 150 روپے فی کلو سے شروع ہو کر 70 روپے فی کلو کے درمیان رہتی ہے،10 مئی تک پھلوں کے بادشاہ آم کی مارکیٹ میں آمد کی شہریوں کی بڑی تعداد منتظر ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *